اردو

urdu

ETV Bharat / state

لیپ ٹاپ چوری کرنے کے الزام میں دو افراد گرفتار - thief arrested

صنعتی دارالحکومت ممبئی میں بھیڑ بھاڑ والے مقامات پر لیپ ٹاپ اور موبائل فون چوری کرنے کے الزام میں دو افراد کو ممبئی پولیس نے گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے چوری شدہ چیزیں برآمد کی۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Jun 11, 2019, 7:25 PM IST

پولیس کے مطابق، 20 اپریل کو ایک لیپ ٹاپ اور آئی پوڈ کے چوری ہونے کی شکایت درج کرائی گئی تھی۔ دوران تفتیش پولیس نے سونو کمار بنیا اور ان کے ایک ساتھی کو گرفت میں لیا۔

متعلقہ ویڈیو

پولیس کو مزید انکشاف ہوا کہ یہ دونوں عادی مجرم ہیں اور اس سے پہلے ایسی کئی واردات انجام دے چکے ہیں۔

شیوڈی پولیس نے نہ صرف ان چوری کی تفصیلات اکٹھا کی بلکہ چوری کئے گیے لیپ ٹاپ بھی برآمد کئے۔

گرفتار ملزمین چوری کے لیے نت نئے طریقے استعال کرتے تھے۔ بعض اوقات پولیس کو چکمہ بھی دینے میں کامیاب رہے ہیں۔

ڈی سی پی ممبئی پولیس رشمی کرندیکر نے بتایا کہ ' ملزم چوری کی واردات انجام دینے سے پہلے متعلقہ علاقے کی پولیس کی ہر حرکت پر نظر رکھتا تھا اور اس کے بعد واردات کو انجام دیا کرتا تھا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details