اورنگ آباد میں کورونا کے 91 مریض
اورنگ آباد میں اب تک کورونا کے 19458 مریض سامنے آئے ہیں 608 کورونا مریضوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 14689 صحتیاب ہوئے ہیں اور زیر علاج 4201 مریض ہیں۔
ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ ضلع انتظامیہ کی 20 اگست کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 91 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 19458 ہوگئی ہیں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہی ہے۔
ضلع میں 608 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 14689 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں اور 4201 مریض اسپتال میں زیر علاج ہے۔
کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہے اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلے سوشل ڈیسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ ہاٹ سپوٹ بناۓ گئے ہیں کنٹنمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینیٹازیشن کا کام جاری ہے۔