افسران نے بتایا کہ ان نئے معاملوں کے ساتھ ضلع میں کورونا کے کُل 468 مریض ہو گئے ہیں جن میں سے 12 مریضوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 26 ٹھیک ہو گئے ہیں۔
ضلع سول سرجن ڈاکٹر سندر کلکرنی نے بتایا کہ 18 شہریوں میں جے بھیم اور بیگم پورہ سے چار چار، بیجی پورہ سے تین اور بھیم نگر، شاہ بازار، گرکھیڑا ، کٹکٹ گیٹ، سکندر پار، مکد واڑی اور خلت آباد سے ایک ایک کورونا پازیٹیو کی تصدیق ہوئی ہے۔
اورنگ آباد: 72 جوان سمیت کورونا کے 90 نئے معاملے سامنے آئے
ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں عالمی وباء کورونا وائرس کے ایک دن میں سب سے زیادہ 90 پازیٹیو معاملے سامنے آئے ہیں، جن میں 72 جوان شامل ہیں۔
اورنگ آباد میں 72 جوان سمیت کورونا کے 90 نئے معاملے سامنے آئے
اس دوران کورونا سے متاثر جوان اورنگ آباد کے بھارت بٹالیون فورس سے ہیں۔ یہ 72 متاثر جوان ناسک کے مالے گاؤں کے ایک ہاٹ اسپاٹ پر تعینات 110 کارکنان کے بیچ میں شامل تھے۔
صحت افسر ڈاکٹر نیتا پاڈلکر نے بتایا کہ سبھی جوان پانچ مئی کو اورنگ آباد سے واپس آئے تھے اور انہیں ستارا احاطے میں کوارنٹین سینٹڑ لے جایا گیا۔ رپورٹ میں آج تصدیق ہوئی ہے کہ 110 میں سے 72 جوان کورونا سے متاثر ہیں۔