اورنگ آباد: مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 73 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جبکہ تین مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ یہ اطلاع طبی اہلکار نے منگل کے روز دی ہے۔
مراٹھواڑہ کے تمام ضلع ہیڈ کوارٹرز سے جمع کی گئی تفصیلات کے مطابق علاقے کے تمام آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں 15 نئے کیسز سامنے آئے اور دو افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد بیڈ میں 17 کیسز اور ایک شخص فوت ہوا۔ عثمان آباد میں 31 معاملات، لاتور میں پانچ، پربھنی میں تین، جالنا میں دو کیس درج کئے گئے ہیں۔