پولیس کے مطابق حادثہ اتوار کی صبح اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور کا گاڑی پرکنٹرول نہیں رہا جس سے کار پل سے 20فٹ گہرے گڑھے میں گرگئی۔ پولیس نے کہا کہ متاثرہ اپنے رشتہ دار کی آخری رسومات میں شامل ہونے کے بعد وردھا ضلع کے کوٹیشور کے جودموہا گاوں جارہے تھے۔
سڑک حادثہ میں 7 افراد ہلاک، متعدد زخمی
مہاراشٹر کے ضلع ایوت محل میں ایک کار پل سے نیچے گر گئی جس میں تین بزرگ شہریوں سمیت سات افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔
سڑک حادثہ میں 7 افراد ہلاک متعدد زخمی
ہلاک والوں کی شناخت ڈرائیور امر آتما رام (30)، مہادیو چندنکر (55)، کرشن پرسناکر (50)، انجنا بائی رتن وان کھیڑے (69)، سرسوتی دھابیکر (80) اور بابا راو وان کھیڑے کے طورپر ہوئی ہے جبکہ سنبھاجی میشرام (65) اکولا کے رہنے والے تھے۔
زخمیوں کو وسنت راو نائک سرکاری میڈیکل کالج اور ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے چھ کی حالت نازک ہے۔
Last Updated : Mar 1, 2020, 4:17 PM IST