اردو

urdu

ETV Bharat / state

'مہاراشٹر میں پھنسے ہوئے تارکین وطن کے لیے جلد ہی ممبئی سے مزید 50 ٹرینیں'

مہاراشٹر میں پھنسے ہوئے لاکھوں تارکین وطن کو واپس بھیجنے کے لیے ممبئی سے کم سے کم 50 اور خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی، اس طرح کا تیقن سابق وزیر و کانگریس کے سینئر رہنما عارف نسیم خان نے دیا۔

کانگریس کے سینئر رہنما عارف نسیم خان
کانگریس کے سینئر رہنما عارف نسیم خان

By

Published : May 20, 2020, 7:39 PM IST

عارف نسیم خان نے بتایا کہ 'ممبئی اور مہاراشڑ کے دوسرے مقامات پر پھنسے ہوئے بے بس اور خستہ حال مزدور اور محنت کش طبقے سے تعلق رکھنے والے تاکین وطن کو ان کے اپنے اپنے گاؤں واپس روانہ کرنے کے لیے مسلسل کوشش میں لگا ہوں۔ اور معاملے میں ان کی مدد کے لیے اترپردیش کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ اور مہاراشٹر میں متعدد وزراء سے ان مہاجرین کی حالت زار پر باقاعدگی سے تبادلہ خیال کرتا رہا ہوں'۔

انہوں نے اس ضمن میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ان تارکین وطن کو واپس روانہ کرنے کے لیے 50 خصوصی ٹرینیں شروع کرنے کے لیے ضروری قدم اٹھائے جا رہے ہیں ۔ اورجلد ہی یہ آپریشن کیا جائے گا۔ یہ ٹرینیں ممبئی سے اترپردیش، بہار، جھارکھنڈ ، مغربی بنگال، راجستھان اوردیگر ریاستوں میں مختلف مقامات پر چلائی جائیں گی۔

تارکین وطن مزدورں کو اپنے اپنے گاوں کو روانہ کرنے کے لیے مرکزی حکومت کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے عارف نسیم خان نے اترپردیش اور بہار حکومتوں کی طرف سے تعاون نہ ملنے پر برہمی کا اظہار کیا ۔انھوں نے کہا کہ اس طرح کے عدم تعاون کے نتیجہ میں یہاں پھنسے ہوئے تارکین وطن اور ان کے اہل خانہ کی مصیبتوں میں اضافہ ہوا ہے جو اپنی ریاستوں میں واپس جانے کے لیے بے چین ہیں۔

عارف نسیم خان نے ریاست میں موجود تمام تارکین وطن جو اپنے اپنے مقامات پر واپس جانا چاہتے ہیں ان سے اپیل کی کہ وہ صبر سے کام لیں اور نئی مجوزہ خدمات کے ٹائم ٹیبل کا انتظار کریں ، اور ریلوے اسٹیشنوں تک پہنچنے یا پیدل سفر کرنے سے گریز کریں تاکہ وہ کسی اور نئی مصیبت میں نہ پر جائیں۔ گھبرائیں نہیں۔ ریاستی حکومت آپ کی دیکھ بھال کرے گی اور آپ سب کو بحفاظت اپنے گھروں کو بھیجنے کے لیے مناسب انتظامات کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details