اردو

urdu

ETV Bharat / state

این سی پی میٹنگ میں 50 ارکان اسمبلی حاضر - بھارتیہ جنتا پارٹی

ریاست مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور این سی پی کے اجیت پوار نے مل کر حکومت بنا لی اور صبح سویرے ہی دیویندر فڑنویس نے وزیراعلی جبکہ اجیت پوار نے نائب وزیراعلی کے عہدے کا حلف لے لیا لیکن شیوسینا اور این سی پی کی پریس کانفرنس کے بعد سے ہی ریاست حکومت سازی کو لے کر چہ مگوئیاں شروع ہوگئی۔

این سی پی میٹنگ میں 50 ارکان اسمبلی حاضر

By

Published : Nov 23, 2019, 9:01 PM IST

صبح میں شیوسینا این سی پی کی مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد این سی پی نے شام میں اپنے تمام ارکان اسمبلی کی میٹنگ طلب کی جس میں 50 ارکان اسمبلی حاضر رہے۔

میٹنگ میں حاضر ارکان اسمبلی تعداد سے این سی پی، جانگریس اور شیوسینا میں اطیمنان کا اظہار کیا جا رہا تو دوسری جانب یہ بحث شروع ہوگئی ہے کہ اب بی جے پی اکثریت ثابت کرنے کے لیے کون سا نیا سیاسی پینترا آزمائے گی۔

بشکریہ ٹویٹر

اجیت کو اس وقت دھچکا لگا جب ان کے دست راست دھنجے منڈے این سی پی کی میٹنگ میں شریک ہوگئے، اس میٹنگ میں این سی پی کے 42 ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔

بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے کہ شیوسینا ،این سی پی اور کانگریس نے ریاست میں بی جے پی کی قیادت میں دیویندر فڑنویس کو حکومت بنانے کا موقع دینے اور انہیں اجیت پوار کے ساتھ حلف دلانے کے عمل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے کیونکہ گورنر بھگت سنگھ کوشیاری پر بغیر تحقیق کے فیصلہ لینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

مہاراشٹر میں سیاسی اتھل پتھل کے دوران این سی پی باغی کے باغی رہنما اور شردپوار کے بھتیجے اجیت پوار کی جگہ سینیئر رہنما جینت پاٹل کو لیجسلیچر پارٹی کا لیڈر منتخب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر کی عوام ٹھیک طرح سے نیند سے جاگی بھی نہیں تھی کہ ممبئی میں واقع راج بھون میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے ناشتہ کی میز دیویندر فڑنویس اور این سی پی لیڈر اجیت پوار کو حلف دلایا۔

یہ ساسی کھیل صبح 8 بجے شروع ہوا جس کے بعد سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details