اردو

urdu

ETV Bharat / state

building collapse in thane: عمارت گرنے سے سات افراد ہلاک، ریسکیو آپریشن جاری

مہاراشٹر کے تھانے ضلع میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ ضلع کے الہاس نگر میں رہائشی عمارت کا سلیب گرنے سے سات افراد کی موت ہوگئی۔ تھانہ میونسپل کارپوریشن thane municipal corporation کا کہنا ہے کہ ملبے میں پھنسے لوگوں کو بچانے کے لئے ریسکیو آپریشن rescue operation جاری ہے۔

By

Published : May 29, 2021, 8:57 AM IST

5 people died after the slab of a residential building collapsed in Ulhasnagar of Thane district
عمارت گرنے سے سات افراد ہلاک، ریسکو آپریشن جاری

ممبئی سے متصل ضلع تھانہ میں جمعہ کی رات ایک حادثے میں سات افراد کی موت ہوگئی۔ جانکاری کے مطابق الہاس نگر کی سائی سدھی عمارت کا ایک حصہ اچانک گر گیا۔ اچانک ہوئے واقعے میں افراتفری کا ماحول ہو گیا۔

وہیں حادثے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی ٹی ڈی آر ایف کی ٹیم کا ریسکیو آپریشن rescue operation جاری ہے۔

دیکھیں ویڈیو

دراصل جمعہ (28 مئی) دیر رات، الہاس نگر میں ایک پانچ منزلہ (سائی سدھی) عمارت کا ایک حصہ اچانک گر گیا۔ اس حادثے میں سات افراد کی موت ہوگئی۔ اسی دوران کچھ افراد اب بھی عمارت کے ملبے میں پھنسے ہوئے ہیں۔

تھانہ میونسپل کارپوریشن thane municipal corporation (ٹی ایم سی) کے مطابق عمارت کے ملبے سے اب تک سات لاشیں نکالی گئیں۔ ملبے میں پھنسے افراد کو بچانے کے لئے ریسکیو آپریشن rescue operation جاری ہے اور حادثے کی اصل وجوہات کی جانچ کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

کارپوریشن نے بتایا کہ ٹیم حادثے کی اصل وجہ معلوم کرے گی اور حادثے میں قصوروار پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس حادثے میں وہاں موجود لوگوں نے بتایا کہ عمارت اچانک سے گر گئی۔ وہیں کم جگہ کی وجہ سے ریسکیو کرنے میں سخت مشکلات درپیش ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:

doctor couple shot dead: بھرت پور میں ڈاکٹر جوڑے کا قتل، ملزم فرار

غورطلب ہے کہ اس سے قبل 15 مئی کو الہاس نگر میں ایک رہائشی عمارت کا چھجہ گر گیا تھا جس میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے اور 11 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details