اس حادثے کا چشم دید گواہ 63 سالہ منی لال جیسوال کا کہنا ہے کہ وہ ریل سے اتر کر پل پار کر رہے تھے، لیکن جیسے ہی وہ پل کے درمیان پہنچے پل نیچے گر گیا اور وہ زخمی ہو گئے۔
ممبئی فٹ اور بریج سانحہ کے چشم دید متاثرہ کی روداد
ممبئی کے سی ایس ٹی ریلوے اسٹیشن کے نزدیک واقع ایک پبلک فٹ اوور برج گر گیا، اس حادثہ میں 3 خواتین سمیت 5 افراد ہلاک، جبکہ 36 زخمی ہو گئے۔ حادثے کا شکار پبلک فٹ اوور برج
غور طلب ہے کہ منی لال انجمن اسلامیہ میں سکیورٹی گادڑ کی ملازمت پر مامور ہیں۔
وہاں موجود لوگوں کے مطابق جس وقت برج گرا تو وہاں پر کافی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ اس کے علاوہ کئی گاڑیاں بھی برج کے نیچے موجود تھیں۔
پولیس کے مطابق زخمی افراد کو علاج کے لیے ہسپتال میں بھرتی کرا دیا گیا ہے۔
غور طلب ہے کہ اس حادثے ہلاک ہونے والے میں دو خواتین رنجنا قدم اور اپروا پرم ممبئی کے جی ٹی ہسپتال میں نرس کی خدمات کی انجام دے رہی تھیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ دونوں گھر سے اپنے ڈیوٹی پر آ رہی تھیں۔