اردو

urdu

ETV Bharat / state

فلم آنند کی نمائش کے 48 برس مکمل - امیتابھ بچن نے فلم سے وابستہ اپنی یادیں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور سپر اسٹار راجیش کھنہ کی فلم’’ آنند ‘‘ کی نمائش کو آج 48 برس مکمل ہوگئے ہیں۔

فلم آنند کی نمائش کے 48 برس مکمل
فلم آنند کی نمائش کے 48 برس مکمل

By

Published : Mar 12, 2020, 10:14 PM IST

رشی کیش مکھرجی کی ہدایت میں امیتابھ بچن اور راجیش کھنہ اسٹارر فلم ’آنند‘ 12 مارچ 1971 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کی نمائش کو آج پورے 48 برس گزرگئے ہیں۔ امیتابھ بچن نے فلم سے وابستہ اپنی یادیں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کس طرح وہ اس فلم کے ذریعے ایک ہی رات میں سپراسٹار بن گئے تھے۔

فلم آنند کی نمائش کے 48 برس مکمل
امیتابھ بچن نے ٹوئیٹر پر اپنے ایک شائقین کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی ریلیز تک لوگ انہیں پہچانتے نہیں تھے ۔

صبح جب وہ اپنی کار میں پیٹرول بھروانے گئے تب انہیں کسی نے بھی نہیں پہچانا تھا۔ شام کو جب دوبارہ وہ اسی پیٹرول پمپ پر پہنچے تو انہیں دیکھنے کے لئے بھیڑ جمع ہو گئی۔ اس قصے کو شیئر کرتے ہوئے امیتابھ نے لکھا یہ سچ ہے اور وہ پٹرول پمپ ارلا میں واقع ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details