یہ اطلاع خطہ کے ہیلتھ افسران نے دی ۔ سبھی ضلع ہیڈ کوارٹرز سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق خطہ کے آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد اس وبا سے سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں جان لیوا اور مہلک وبا کے 1432 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 11 افراد کی موت ہوگئی ۔
مراٹھواڑہ میں کورونا کے 4041 نئے کیسز، 31 افراد ہلاک - ناندیڑ میں 927 نئے کیسز
مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مہلک وبا کے 4041 نئے کیسز اور 31 مریضوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
مراٹھواڑہ میں کورونا کے مزید 4041 نئے کیسز، 31 افراد ہلاک
اس کے بعد ضلع ناندیڑ میں 927 نئے کیسز اور نو افراد کی موت، ضلع جالنہ میں 527 نئے کیسز اور اور چار افراد کی موت، ضلع لاتور میں 377 نئے کیسز اور دو افراد کی موت، ضلع پربھنی میں 227 نئے کیسز اور دو افراد کی موت، ضلع بیڑ میں 366 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت، ضلع عثمان آباد میں 117 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت اور ہنگولی میں 74 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔