ضلع ہیڈ کوارٹرز سے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مراٹھواڑہ خطے کے آٹھ اضلاع میں سے سب سے زیادہ متاثر ضلع اورنگ آباد رہا جہاں کورونا کے 1335 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 27 مریضوں کی موت ہوگئی۔
مراٹھواڑہ میں کورونا کے 3،332 نئے کیسز، 42 افراد ہلاک
مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس پھر تیزی سے پھیل رہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مہلک وبا کے 3،332 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 42 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
مراٹھواڑہ میں کورونا کے 3،332 نئے کیسز، 42 افراد ہلاک
پورے خطے میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس مہلک وبا کے 3،332 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور 42 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔
اس کے بعد ضلع ناندیڑ میں 597 نئے کیسز اور چھ افراد کی موت ، ضلع جالنہ میں 552 نئے کیسز اور چار افراد کی موت ، ضلع بیڑ میں 266 نئے کیسز اور دو افراد کی موت ، ضلع ہنگولی میں 54 نئے کیسز اور دو افراد کی موت ، ضلع پربھنی میں 235 نئے کیسز اور ایک مریض کی موت ہوگئی جبکہ ضلع لاتور میں 179 اور ضلع عثمان آباد میں 94 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔