تمام ضلع ہیڈ کوارٹرز سے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خطے کے آٹھ اضلاع میں سے سب سے زیادہ متاثر ضلع اورنگ آباد رہا جہاں موذی وبا کے 1335 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 27 مریضوں کی موت ہوگئی۔
خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا کے 3332 نئے کیسز اور 42 ہلاکتیں - اورنگ آباد کورونا خبر
مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) پھر تیزی سے پھیل رہا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا اور مہلک ترین وبا کے 3332 نئے کیسز اور 42 مریضوں کی ہلاکت کی رپورٹ ہے۔
خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا کے 3،332 نئے کیسز اور42 ہلاکتیں
اس کے بعد ضلع ناندیڑ میں 597 نئے کیسز اور چھ افراد کی موت، ضلع جالنہ میں 552 نئے کیسز اور چار افراد کی موت، ضلع بیڑ میں 266 نئے کیسز اور دو افراد کی موت، ضلع ہنگولی میں 54 نئے کیسز اور دو افراد کی موت، ضلع پربھنی میں 235 نئے کیسز اور ایک مریض کی موت ہوگئی جبکہ ضلع لاتور میں 179 اور ضلع عثمان آباد میں 94 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
یو این آئی