اورنگ آباد ضلع میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے، 29 ستمبر کو ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 237 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 33411 ہوگئی ہیں۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہا ہے۔
ضلع میں 930 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 26624 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں اور 5857 مریض اسپتال میں زیر علاج ہے ۔
کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں، تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔
اورنگ آباد میں کورونا کے 237 نئے معاملے - new cases of Corona in Aurangabad
ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ضلع انتظامیہ کے مطابق کورونا کے 237 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔اورنگ آباد میں 26624 مریض کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 930 مریض مہلک وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
اورنگ آباد میں کورونا کے 237 نئے معاملے
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلیں۔ سوشل ڈیسٹنسنگ اور منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ ہاٹ سپاٹ بنائے گئے ہیں۔ کنٹنمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینیٹائزیشن کا کام جاری ہے۔