اردو

urdu

ETV Bharat / state

متعدد بنکوں کو چونا لگانے والے دوملزمین گرفتار - ملزمین گرفتار

ممبئی کرائم برانچ نے متعدد بنکوں کو 2 کروڑ سے زائد کا چونا لگانے والے دو ملزمین کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

متعدد بنکوں کو چونا لگانے والے دو ملزمین گرفتار

By

Published : Jul 26, 2019, 10:22 PM IST

ممبئی کرائم برانچ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمین جو پیشے سے لون ایجنٹ ہیں ایک گھر کرایہ پر لیتےتھے اور اس گھر کے پتہ پر فرضی بینک کھاتہ کھولنے کے بعد ہوم لون لیا کرتے تھے۔

متعدد بنکوں کو چونا لگانے والے دو ملزمین گرفتار


ملزمین کی جانب سے پیش کئے گئے جعلی دستاویزات سے بینک عہدیدار بھی دھوکہ کھاجاتے۔


دھوکہ دہی کا پتہ اس وقت چلا جب قرض کی وصولی کےلیے قرض دہندہ کے مکان پر بنک کے عہدیدار پہنچے تھے۔


تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ ملزمین نے بینک آف انڈیا، فیڈرل بینک، آئی ڈی بی آئی بینک کے علاوہ دیگر بنکوں کو دھوکہ دیکر لون حاصل کیا تھا۔
کرائم برانچ کے مطابق اس گینگ میں کئی لوگ شامل ہوسکے ہیں۔


دونوں ملزمین کے پاس سے فرضی آدھار کارڈ، بینک پاس بک سمیت کئی دستاویز برآمد کئے گئے جبکہ انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں انہیں یکم اگست تک پولیس تحویل میں دی دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details