اردو

urdu

ETV Bharat / state

Malegaon Roads:آگرہ روڈ فیز تھری کی تعمیر کیلئے 16 کروڑ روپے مختص - مالیگاؤں میں سڑک کے مرمت کے لئے کام کا آغاز

کمشنر نے کہا کہ قانون کے مطابق مذکورہ کام فوری طور پر ای ٹینڈر طلب کرتے ہوئے شروع کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دیوی کے ملہ سے آواڑی نالہ پل تک خستہ حال آگرہ روڈ کی مرمت مروم کھڑی سے کی جائے گی،تاکہ راہگیروں کو وقتی طور پر راحت مل سکے ۔اسکے لئے جمعہ 26 اگست سے مذکورہ سڑک کی مرمت کیلئے درکار تعمیراتی سامان جیسے کھڑی، پتھر اور مروم وغیرہ ٹھیکہ دار کو مذکورہ روڈ پر دستیاب کرانے کے حوالے سے ہدایات دے دی گئی ہیں- NCP leader Asif Sheikh reviewed the condition of the roads

مالیگاؤں
مالیگاؤں

By

Published : Aug 26, 2022, 9:29 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں میونسپل کارپوریشن کے ذریعے آگرہ روڈ فیز تھری کی سمینٹ کانکریٹ تعمیر کے لیے این سی پی کے صدر آصف کی جانب سے کئے گئے مطالبہ اور دھرنا کے حوالے سے وضاحت دی ہے کہ فاران ہاسپٹل سے دریگاؤں عبدالمطلب پیٹرول پمپ تک آگرہ روڈ کی تعمیر کیلئے مالیاتی سال 2022-23 کے بجٹ میں 16 کروڑ فراہم کیے گئے ہیں۔ اسطرح کا ایک مکتوب مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بھالچندر گوساوی نے آصف شیخ رشید کو دیا ہے۔ NCP leader Asif Sheikh reviewed the condition of the roads

مکتوب میں درج تفصیلات کے مطابق کمشنر نے کہا کہ قانون کے مطابق مذکورہ کام فوری طور پر ای ٹینڈر طلب کرتے ہوئے شروع کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دیوی کے ملہ سے آواڑی نالہ پل تک خستہ حال آگرہ روڈ کی مرمت مروم کھڑی سے کی جائے گی،تاکہ راہگیروں کو وقتی طور پر راحت مل سکے ۔اسکے لئے جمعہ 26 اگست سے مذکورہ سڑک کی مرمت کیلئے درکار تعمیراتی سامان جیسے کھڑی، پتھر اور مروم وغیرہ ٹھیکہ دار کو مذکورہ روڈ پر دستیاب کرانے کے حوالے سے ہدایات دے دی گئی ہیں۔ اور اس کے مطابق آگرہ روڈ کی مرمت کیلئے ٹھیکیدار کو فوری طور پر کام شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس مکتوب کے ملتے ہی آصف شیخ رشید نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے تمام یونٹ و سیل کے عہدیداران ،ورکروں اور عوام کو اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے خاطرخواہ جواب اور آگرہ روڈ کی فوری طور پر مرمت کیلئے آج سے کام شروع ہورہاہے ۔

مزید پڑھیں:Malegaon roads: آگرہ روڈ خستہ حالی کا شکار، آصف شیخ کا سٹی انجینئر کے ساتھ ہنگامی دورہ

انہوں نے مزید کہا کہ جمعہ کو ہونے والا این سی پی کا احتجاج ملتوی کیا جاتا ہے۔ اور آگرہ روڈ کی تعمیر پر مکمل نظر رکھی جارہی ہیں اگر عوامی مفاد میں کام نہ کیا گیا تو آئندہ دھرنے اندولن کا اعلان کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details