اردو

urdu

ETV Bharat / state

گٹکھا فروشوں کے خلاف کارروائی - mp

مجلس اتحاد المسلمین کے نو منتخب رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کی ہدایت پر اورنگ آباد شہر کی پولیس گٹکھا فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کر رہی ہے۔

گٹکھا فروشوں کے خلاف کارروائی

By

Published : Jun 20, 2019, 12:51 PM IST

Updated : Jun 20, 2019, 4:31 PM IST

واضح رہے کہ ریاست مہاراشٹر میں گٹکھا پر پابندی ہونے کے بعد بھی ضلع اورنگ آباد کے متعدد علاقوں میں غیر قانونی طریقے سے گٹکھا مافیا اپنا دھندہ چلا رہے ہیں جس کے مد نظر اورنگ آباد شہر کی پولیس گزشتہ کئی دنوں سے گٹکھا مافیاؤں کے خلاف كارروائی کررہی ہے۔

گٹکھا فروشوں کے خلاف کارروائی

گٹکھا فروختگی کے دو معاملے شہر میں پیش آئے

شہر کے سٹی چوک پولیس نے ایک گودام پر چھاپہ مار کر وہاں سے 12 لاکھ روپئے مالیت کا گٹکھا، پان مسالہ اور تمباکو سگریٹ ضبط کی ہے۔

دوسری کاررائی اورنگ آباد کرائم برانچ نے کی جہاں گٹکھا فروخت کرنے والے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا اور اس کے پاس سے 35 ہزار روپے مالیت کا گٹکھا ضبط کیا ہے۔

ان دونوں کارروائی میں پولیس نے دیگر ضبط شدہ اشیأ ملا کر تقریبا ₹ 15 لاکھ کا گٹکا ضبط کیا ہے۔

ان دونوں معاملے میں پولیس نے 4 لوگوں کو اپنی حراست میں لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے کہ ریاست میں پابندی ہونے کے باوجود اتنی مقدار میں گٹکھا ضلع میں پہنچ کیسے رہا ہے۔

Last Updated : Jun 20, 2019, 4:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details