اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ میں کورونا کے 1403 نئے معاملے

ریاست مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1403 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 40 افراد اس وبا سے ہلاک ہوگئے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

By

Published : Sep 23, 2020, 11:57 AM IST

مراٹھ واڑہ میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ ضلع کے ہیلتھ افسران کے جاری اعداد وشمار کے مطابق 1403 نئے کیسز درج کیے گئے ہیں جبکہ اس دوران اس وبا سے 40 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مراٹھ واڑہ کے مختلف ضلعی صدر دفاتر سے موصولہ اعدادوشمار کے مطابق آٹھ اضلاع میں اورنگ آباد کورونا سے سب سے زیادہ متاثررہا ہے۔

جہاں 358 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 7 افراد کی موت ہوگئی۔

مزید پڑھیں:بھارت میں کورونامتاثرین کی تعداد56 لاکھ سے تجاوز

اس کے بعد ضلع عثمان آباد میں 206 نئے کیسز اور 7 اموات ، ضلع لاتور میں 240 نئے کیسز اور چھ اموات ، ضلع ناندیڑ میں 232 نئے کیسز اور پانچ اموات ، ضلع جالنہ میں 78 نئے کیسز اور پانچ اموات ، ضلع پربھنی میں 76 نئے کیسز اورپانچ اموات ،ضلع بیڈ میں 146 نئے کیسزاورچاراموات اور ضلع ہنگولی میں 54 نئے کیسزاور ایک مریض کی موت کی اطلاعات ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details