اردو

urdu

ETV Bharat / state

ناندیڑ میں کورونا کے 125 نئے کیسز - etv bharat urdu

کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح 93.69 فیصد ہے۔

CORONA
CORONA

By

Published : Mar 5, 2021, 12:01 PM IST

مہاراشٹر کے ناندیڑ ضلع میں جمعرات کو عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے 125 افراد کے متاثر ہوجانے کے بعد انفیکش سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 24031 ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ضلع کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 81 مریض انفیکشن سے صحتیاب ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے مریضوں کے صحتیاب ہونے کی تعداد 22516 ہوگئی ہے۔ ضلع میں کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح 93.69 فیصد ہے۔

آج ضلع میں کوئی کورونا مریض کی موت نہیں ہوئی۔ اب تک مجموعی طور سے 603 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اس وقت ضلع کے مختلف اسپتالوں میں مجموعی طور پر 698 مریض زیر علاج ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details