اردو

urdu

ETV Bharat / state

ممبئی کے دھاراوی میں 11 نئے کورونا کیسز - اب تک 8 مریض انفیکشن کی وجہ سے ہلاک

برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن نے بتایا کہ ممبئی کے دھاراوی میں کورونا وائرس کے 11 نئے معاملے سامنے آئے ہیں،اس علاقے میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 71 ہوگئی ہے۔

ممبئی کے دھاراوی میں 11 نئے کورونا کیسز
ممبئی کے دھاراوی میں 11 نئے کورونا کیسز

By

Published : Apr 16, 2020, 4:08 PM IST

دھاراوی میں 71 میں سے اب تک 8 مریض انفیکشن کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں۔

وازارت صحت کے مطابق مہاراشٹر میں کورونا متاثرین کی تعداد 2916 ہوگئی ہے۔جب کہ 295 افراد صحتاب بھی ہوئے ہیں، اور 187 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

وہیں ملک بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، محکمہ صحت کے مطابق بھارت میں کل 12،380 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں، جب کہ 414 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، وہیں 1489 صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details