اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانی کے بجائے کیمیکل پینے سے نوجوان کی موت - surabh died

بلیو وہیل گیم کے بعد اب پب جی گیم کھیلتے وقت مختلف واقعات پیش آ رہے ہیں۔

پانی کے بجائے کیمیکل پینے سے نوجوان کی موت
پانی کے بجائے کیمیکل پینے سے نوجوان کی موت

By

Published : Dec 11, 2019, 2:47 AM IST

تفصیلات کے مطابق سورن جینتی ایکسپریس میں سفر کر رہا نوجوان، پب جی گیم کھیلنے میں اس قدر منہمک تھا کہ اس نے پانی کے بجائے کیمیکل پی لیا جس کے سبب اس کی موت ہو گئی۔

جب آگرہ کینٹ اسٹیشن پر ٹرین رکی تو نوجوان کے دوست نے جی آر پی کو اطلاع دی۔

جی آر پی نے مہلوک کے اہل خانہ کو اطلاع دی اور کیمیکل قبضے میں لیا ہے۔

واضح رہے کہ گوالیار سے تعلق رکھنے والے سوربھ یادو اور سنتوش شرما دوست ہیں۔ دونوں گوالیار سے آگرہ جانے کے لیے سورن ایکسپریس میں سوار ہوئے۔

پانی کے بجائے کیمیکل پینے سے نوجوان کی موت

آگرہ کینٹ جی آر پی تھانہ کے انچارج انسپکٹر وجے سنگھ نے بتایا کہ صراف کا کام کرنے والے سنتوش شرما کا کہنا ہے دوست سوربھ یادو کے ساتھ اپر برتھ پر بیٹھ کر سفر کر رہے تھے۔ اسے صرافہ بازار سے کچھ سامان خریدنا تھا اس لیے آگرہ جا رہے تھے۔ سوربھ اپنے موبائل میں پب جی گیم کھیلنے میں مصروف تھا۔ اس دوران اس نے غلطی سے پانی کی جگہ کیمیکل پی لیا۔ اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

جی آر پی نے لاش کا پنچامہ کر لیا ہے اور مہلوک سوربھ کے اہل خانہ کو اطلاع دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس سنتوش سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details