اندور:مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں شیعہ مسلم سماج نے یوم القدس کے موقع پر وزیراعظم کے نام میمورنڈم دیا جس میں مطالبہ کیا کہ بیت المقدس کو آزاد کرایا جائے اور فلسطین پر ہو رہے ظلم و ستم کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اندور میں یوم قدس کے موقع پر شیعہ مسلم سماج نے جمعۃ الوداع کی نماز کے بعد اسرائیل کے خلاف زوردار مظاہرہ کیا۔
واضح رہے کہ تقریبا 43 برس قبل ایران کے سپریم رہنما امام آیت اللہ خمینی نے فلسطین کے کے ساتھ یکجہتی کے اظہار اور اسرائیل کی ظلم و ستم کے خلاف یکجا ہونے کے لیے جمعۃ الوداع کے موقع پر یوم قدس منانے کا اعلان کیا تھا۔ تب سے رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع کے موقع پر عالمی سطح پر یوم قدس کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن اسرائیل کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کیا جاتا ہے۔ اسی مناسبت سے اندور میں شیعہ مسلم سماج نے جمعتہ الوداع کی نماز کے بعد اسرائیل کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔