مدھیہ پردیش اسمبلی کے اسپیکر گریش گوتم نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر پوری قوت مادر کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر ان کی گاڑی کی کمان بھی ایک خاتون ڈرائیور نے سنبھالی ۔On Women's Day
گریش گوتم نے یوم خواتین کے موقع پر ایوان سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی سماجی اخلاقیات میں خواتین کے تئیں عقیدت ہے۔ آج خواتین ہر شعبے میں خود کفیل اور بااختیار ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ آج ان کی گاڑی کی ڈرائیور ایک خاتون ہی ہے۔
اسی دوران وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج خواتین نے پوری ریاست میں ٹریفک نظام کی ذمہ داری سنبھالی ہے۔