اردو

urdu

ETV Bharat / state

اجتماعی جنسی زیادتی: حیوانیت کی تمام حدیں پار - شکایت

بیوہ خاتون نے انسانیت کے باعث اجنبیوں کو پانی پلایا لیکن وہ خود اجتماعی جنسی زیادتی کا شکار ہو گئیں۔

اجتماعی جنسی زیادتی: حیوانیت کی تمام حدیں پار
اجتماعی جنسی زیادتی: حیوانیت کی تمام حدیں پار

By

Published : Jan 11, 2021, 12:12 PM IST

مدھیہ پردیش کےضلع سندھی میں ایک المناک واقعہ پیش آیا جب ایک بیوہ خاتون اپنے گھر میں تنہا تھیں۔ تین افراد ان کے گھر میں پانی پینے کے بہانے سے آئے اور اسی دوران انہیں اجتماعی جنسی زیادتی کا شکار بنایا۔

اطلاعات کے مطابق مذکورہ خاتون کو جنسی زیادتی کا شکار بنانے کے بعد ان شرپسندوں نے حیوانیت کی تمام حدیں پار کر دی۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا۔ مذکورہ خاتون ریوا کے ڈی ایچ ایچ ہسپتال میں زندگی کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

اس واقعے کے بعد متاثرہ خاتون کے رشتہ داروں نے تینوں ملزمان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے جس کے بعد پولیس نے بروقت کارووائی کرکے تینوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے خاتون سے پانی طلب کیا اور اسے گھر سے باہر بلایا۔ جب خاتون نے باہر آنے سے انکار کردیا تو تینوں ملزمان گھر میں گھس گئے۔ اس کے ساتھ زیادتی کی اور اسے بے انتہا اذیت دی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزم جرم کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ تینوں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details