مدھیہ پردیش میں یوریا وغیرہ مضر اشیا کی ملاوٹی سِنتھیٹِک دودھ،کھویا، پنیر وغیرہ ملنے کے معاملےسامنے آنے پر یہ سخت قدم اٹھایا گیا ہے۔
سلاوٹ نے اسمبلی چیمبر میں منعقدہ میٹنگ میں اس معاملے میں اشیائے خودنی اور دوا کے افسران کو کاروائی کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ سِنتھیٹِک دودھ اور اس سے بننے والی دیگر اشیاعوام کی صحت کے لیے بہت زیادہ نقصان دہ اور مہلک ہیں۔ ملاوٹ کرنےوالوں کو عوام کے صحت سے کھلواڑ نہیں کرنے دیں گے۔