اردو

urdu

ETV Bharat / state

وِیاپم معاملے میں تین امیدواروں کے خلا ف فرد جرم داخل - امیدواروں کے خلاف اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے فرد جرم داخل کیا۔

ریاست مدھیہ پردیش میں پروفیشنل ایگزامِنیشن بورڈ (ویاپم) کی پِری میڈیکل ٹیسٹ (پی ایم ٹی) کے امتحان میں کوٹرچِت کے باشندے کی رہائشی سرٹیفکیٹ کا استعمال کر کے سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلہ لینے والے تین امیدواروں کے خلاف اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے فرد جرم داخل کیا۔

وِیاپم معاملے میں تین امیدواروں کے خلا ف فرد جرم داخل
وِیاپم معاملے میں تین امیدواروں کے خلا ف فرد جرم داخل

By

Published : Dec 27, 2019, 11:13 PM IST

ویاپم امتحانات میں امیدواروں اور افسران کی ملی بھگت سے ہونے والے اس گھپلے کی تفتیش ہائی کورٹ نے جولائی 2015 میں سی بی آئی کو سونپ دی تھی۔

اس سلسلے میں ایس ٹی ایف کی سطح پر زیرالتواء شکایتوں کی تفتیش غیر جانبدارانہ طور کروانے کے لیے ریاستی حکومت کے وزارت داخلہ نے ستمبر 2019 میں شکایتوں کی تفتیش اور قانونی طور پر کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

جس میں پتہ چلا کہ سیما پٹیل نے پی ایم ٹی سنہ 2004، وکاس اگروال پی ایم ٹی سنہ 2005 اور سیتارام شرما سنہ 2009 کے امتحان میں کوٹر چِت کی رہائشی سرٹیفکیٹ کی مدد سے میڈیکل کالج میں داخلہ لیا ہے۔

اس معاملے میں ایس ٹی ایف نے تینوں کے خلاف دھوکہ دہی اور کوٹرچِٹ کے دستاویز کا استعمال کرنے کے معاملے کی کرائم برانچ نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details