اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش کی 8 سیٹوں کے لیے ووٹنگ مکمل - مدھیہ پردیش

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں پارلیمانی انتخاب کے لئے ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

مدھیہ پردیش کی 8 سیٹوں کے لیے ووٹنگ مکمل

By

Published : May 19, 2019, 10:40 PM IST

صوبے میں ساتویں اور آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ مکلمل ہوئی۔

اندور سیٹ پر مسلسل بھارتیہ جنتا پارٹی 8 بار جیت حاصل کرچکی ہے اور اس بار شنکر لالوانی اور پنکج سنگوئی کے بیچ مقابلہ ہے۔

موجودہ رکن پارلیمنٹ لو ک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن اورشنکر لالوانی نے آج صبح ایک ساتھ حق رائے دہی کا استعمال کیا اور خوشی ظاہر کی۔

وہی سمترا مہاجن نے بیان دیا ہے کہ اس بار بھی یہاں سے بی جے پی ہی جیتے گی۔

اندور شہر کے قاضی ڈاکٹر سید عشرت علی نے ای ٹی وی بھارت اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں مختلف مذاہب کے ماننے والے لوگ رہتے ہیں اور ان پر یہ ذمے داری ہے کہ وہ ایسے رہنما کو چُنیں جو ملک کی ذمہ داریوں کو سنبھال سکیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ووٹروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ جن کا خطاب کررہے ہیں اگر دوبارہ آپ کے پاس ووٹ مانگنے آتے ہیں تو ان سے پوچھا جائے کہ جس مقصد سے اُن کا خطاب کیا گیا تھا وہ مسائل حل ہوئے کہ نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details