اردو

urdu

ETV Bharat / state

Unique Iftar Party in Indore: اندور میں منفرد انداز میں افطار پارٹی - میری افطاری آپ کا روزہ

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں تنظیم سلسلہ یاری Organization Silsila Yaari کی جانب سے میری افطاری آپ کا روزہ کے عنوان سے افطار کا اہتمام کیا گیا۔ Unique Iftar Party in Indore

Unique Iftar Program in Indore: اندور میں منفرد انداز میں افطار کی تقریب
Unique Iftar Program in Indore: اندور میں منفرد انداز میں افطار کی تقریب

By

Published : Apr 17, 2022, 10:47 PM IST

اندور:رمضان المبارک کا مہینہ چل رہا ہے کئی مقامات پر روزہ افطاری کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے مگر ریاست مدھم پردیش کے صنعتی شہر اندور میں منفرد انداز میں روزہ افطاری کا اہتمام کیا گیا۔ تنظیم سلسلہ یاری کی جانب سے 'میری افطاری آپ کا روزہ' عنوان سے تقریب منعقد کی گئی، جس میں روزہ افطار کے لیے مہمان کو افطار کے ساتھ دعوت میں مدعو کیا تھا۔ جس میں تمام مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی۔Unique Iftar Program in Indore

Unique Iftar Party in Indore: اندور میں منفرد انداز میں افطار کی تقریب

یہ بھی پڑھیں: Iftar Party in Gulbarga: گلبرگہ میں منعقد افطار پارٹی میں متعدد رہنماؤں کی شرکت

تنظیم سلسلہ یاری کے منتظیم ڈاکٹر خالد نے بتایا کہ کہ اس افطار کی خاص بات یہ تھی کہ مہمان خود میزبان تھے، جو بھی مہمان تشریف لائے وہ خود اپنے ساتھ اپنے لیے اور اپنوں کے لئے افطاری ساتھ لائے تاکہ یکجہتی کو تقویت مل سکے۔ وہیں نیناد تنظیم کے منتظیم روہن شرما کا کہنا تھا کہ ابھی رام نومی کا اپواس ختم ہوا ہے، وہیں رمضان کے روزے بھی چل رہے ہیں۔ یہ ہمیں ہمارے خالق سے محبت کرنے کا پیغام دیتے ہیں اور بھائی چارہ قائم رکھنے کی سبق بھی ، یہ سلسلہ یوں ہی آگے چلتا رہے، جس طرح کے حالات موجودہ دور میں چل رہے ہیں۔ اس سے نمٹنے کا واحد راستہ محبت ہے۔Unique Iftar Party in Indore

ABOUT THE AUTHOR

...view details