ریاست مدھیہ پردیش میں روزگار کو لے کر لگاتار مسلسل احتجاج کیے جا رہے ہیں-
اس سلسلے میں اقبال میدان پر سماجی تنظیموں نے احتجاج کیا اور مرکزی حکومت کو اپنا وعدہ یاد دلایا کہ انہوں نے اقتدار میں آنے کے بعد 22 کروڑ لوگوں کو روزہ دینے کا وعدہ کیا تھا۔ یعنی ہر سال دو کروڑ لوگوں کو روزگار کا وعدہ کیا تھا۔ مرکزی حکومت نے یہ وعدہ تو پورا نہیں کیا بلکہ اس کے برعکس ملک بھر میں ایک تخمینے کے مطابق 66 لاکھ سے زائد لوگوں کا روزگار چھن گیا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہر محکمے میں اسامیاں خالی ہیں تاہم حکومت روزگار دینے کے بجائے لوگوں کو بے روزگاری کی طرف دھکیل رہی ہے-
آج کے مظاہرہ میں صاف طور سے کہا گیا ہے کہ حکومت کے پاس ہر محکمے میں نوکریاں موجود ہیں اور حکومت اس سے انجان بنی ہوئی ہے۔
ریاست میں اس لگاتار نوکریوں کو لے کر مطالبہ کے چلتے ریاستی حکومت نے 32000 پوسٹ نکالی ہے-