امنگ سنگھار نے دگ وجے سنگھ پر حکومت کو بلیک میل کرنے، دباؤ بنانے اور بھی کئی طرح کے سنگین الزامات لگائے تھے لیکن گزشتہ شام انہوں نے وزیراعلی کمل ناتھ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی لیکن ملاقات کے بعد میڈیا سے کسی بھی قسم کی گفتگو سے گریز کیا۔
سابق مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا کے قریبی مانے جانے والے امنگ سنگھار نے ریاست سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ کے پر متعدد الزامات ئاعد کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق وزیراعلی پاور سینٹر کے طورپر محکمہ چلارہے ہیں، کلکٹرز اور کمشنرز جیسے افسران کا تبادلہ کروا رہے ہیں جبکہ حکومتی کام کاج کے لیے خود میٹنگ کرتے ہیں۔