اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ujjain Collector on Road Mishap زخمی بچوں كو تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، ضلع كلیكٹر - اجین كے كلیكٹراشیش سنگھ

اجین كے كلیكٹراشیش سنگھ نے كہا كہ اجین كے نگدا میں ہوئے دلدوز سڑك كے حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں كو تمام تر سہولیات فراہم كرنے كی كوشش كی جارہی ہے۔ بچوں كوپریشانیوں سے نجات دلانا ہمارا اولین مقصد ہے۔ ujjain collector reaction on road mishap

16166757_collector
16166757_collector

By

Published : Aug 22, 2022, 5:11 PM IST

اجین:مدھیہ پردیش كے اجین ضلع كے نگڈا میں آج صبح ہوئے سڑك حادثے میں چار اسکولی بچوں كی موت كے بعد ضلع انتظامیہ میں حركت میں آگئی ہے۔ اجین كے كلیكٹر اشیش سنگھ نے جائے وقوع پر پہنچ كر حالات كا جائزہ لیا۔ ڈیوٹی پر تیعنات پولیس اہلكاروں اور ضلع انتظامیہ كے احكام سے تفصلی جانکاری حاصل كی۔ كلیكٹر نے ہسپتال كا دورہ كر كے بچوں كی عیادت بھی كی۔ ujjain collector reaction on road mishap in madhya pradesh

زخمی بچوں كو تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، ضلع كلیكٹر

اجین كے كلیكٹراشیش سنگھ نے حادثے كی تفصلی معلومات حاصل كرنے كے بعد كہا كہ اجین كے نگدا میں ہوئے دلدوز سڑك كے حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں كو تمام تر سہولیات فراہم كرنے كی كوشش كی جارہی ہے۔ بچوں كو پریشانیوں سے نجات دلانا ہمارا اولین مقصد ہے۔


انہوں نے كہا كہ چار بچوں كی موت افسوسناك ہے، لیكن جو بچے اس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں انہیں تمام تر طبی سہولیات فراہم كرنے كی ہدایت دی گئی ہے۔ہم اپنی طرف سے پوری كوشش كررہے ہیں كہ بچوں كوبہترین اور معیاری طبی سہولیات فراہم ہو سكے۔اس كے ساتھ ساتھ ہسپتال انتظامیہ كواس ضمن میں كڑی ہدایت دی ہے۔

ان كاكہنا ہے كہ حادثے كے شكار دونوں گاڑیوں كے ڈرائیوروں كو گرفتار كرلیاگیا ہے۔حادثے كی وجہ معلوم كرنے كی كوشش كی جارہی ہے۔كہیں یہ لاپرواہی كی وجہ سے تو یہ حادثہ پیش نہیں آیاہے؟

واضح رہے كہ ریاست مدھیہ پردیش کے اجین ضلع کے نگڈا میں یہ سڑک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ٹرک نے اسکول وین کو زوردار ٹکر مار دی۔ اس میں چار طلبہ کی موت ہوگئی جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ٹکر اتنی زبردست تھی بچے اسکول وین میں ہی پھنسں گئے۔ four children dead and others seriously injured in road accident in madhya pradesh

مقامی باشندوں کی کڑی مشقت کے بعد بچوں کو باہر نکالا گیا۔ ایمبولینس دیر سے پہنچنے کی صورت میں مقامی لوگوں نے شدید طور پر زخمیوں کو بس كے ذریہ ہی علاج کے لئے اسپتال پہنچایا۔ یہ حادثہ صبح سات بجے کے درمیان اس وقت پیش آیا جب اسکول ویں بچوں کو لے کر اسکول جارہی تھی اسی وقت ٹرک سے اس کی ٹکر ہو گئی ۔اس میں 4 بچوں کی موت ہوگئی جبکہ متعدد زخمی بتائے جارہے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Rain in Madhya Pradesh مدھیہ پردیش کے کئی مقامات پر بارش


غورطلب ہے کہ نگڈا کے فاطمہ کینومینٹ اسکول كی یہ وین تھی۔ اس میں تقریبا پندرہ بچے سوار تھے۔ حادثے کے بعد وین كو شدید نقصان پہنچا۔پولیس كے جائے وقوع پر پہنچنے سے قبل مقامی لوگوں نےحادثے كے شكار وین میں پھنسے زخمی بچوں كو وین سے نكال كر ہستپال میں داخل كرایا ۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ كر دونوں ڈرائیوروں کو حراست لے لیا ،پولیس پورے معاملے كی تفتیش كر رہی ہے ۔نگڈا میں سڑك حادثے میں تشویشناك اضافے كے بعد مقامی باشندوں میں انتظامیہ اور پولیس كے خلاف غم و غصہ پایا جارہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details