اردو

urdu

By

Published : Dec 12, 2019, 1:41 PM IST

ETV Bharat / state

غیر قانونی ہتھیار کے ساتھ دوگرفتار

مدھیہ پردیش کے ضلع مرینا کی مہواتھانہ پولیس نے غیر قانونی ہتھیاروں کی اسمگلنگ کرنے والے دو لوگوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بڑی تعداد میں ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد کیا ہے۔

غیر قانونی ہتھیار کے ساتھ دوگرفتار
غیر قانونی ہتھیار کے ساتھ دوگرفتار

پولیس ذرائع کے مطابق کل دو افراد اترپردیش سے غیر قانونی ہتھیاروں کا ذخیرہ لےکر مرینا کے مہواتھانہ علاقے میں بیچنے کے لیے لارہے تھے۔

اسی دوران اترپردیش کی سرحد سے متصل چمبل اسیدگھاٹ پر دونوں اسمگلروں ناہر سنگھ سکھبر اور روی تومر کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے تین پستول،سات دیسہ کٹے، ایک ادھیا اور کارتوس برآمد کئے ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم ناہر سنگھ پہلے بھی غیر قانونی ہتھیاروں کی اسمگلنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کیاگیاتھا۔پولیس ملزمین سے پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details