بالاگھاٹ: ریاست مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ ضلع کے گڑھی تھانہ علاقے کے کدلا جنگل میں ایک تصادم میں ہاک فورس نے آج علی الصبح دو نکسلی خواتین کو ہلاک کر دیا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیر سوربھ نے بتایا کہ کدلہ کے جنگل میں پولیس کی ہاک فورس ٹیم کا نکسلیوں کے ساتھ صبح سویرے انکاؤنٹر ہوا۔ اس تصادم میں دو خواتین نکسلائیٹس ماری گئی ہیں جن پر چودہ چودہ لاکھ روپے کا انعام تھا۔ دونوں ہلاک ہونے والی خواتین ماؤنوازوں کی شناخت سنیتا اور سریتا کھٹیکا کے طور پر ہوئی ہے۔ سنیتا اے سی ایم بھورم دیو ایریا کمانڈر ٹاڈا دلم میں تھیں اور اب وستار دلم میں کام کر رہی تھی۔ جبکہ سریتا موچا اے سی ایم کبیر کے ساتھ گارڈ کے طور پر کام کرتی تھی اور اب وہ وستار دلم آگئی تھی۔ انکاؤنٹر میں کچھ اور ماؤنوازوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
پولیس کی جانب سے جائے وقوع کی تلاشی لی جارہی ہے۔ ہاک فورس کو موقع سے دو بندوقیں، کارتوس اور روزمرہ استعمال کا دیگر سامان ملا ہے۔ اس کی تصدیق کرتے ہوئے بالاگھاٹ پولیس نے کہا کہ "انکاؤنٹر کے دوران پولیس کو یہ کامیابی ملی۔ مارے گئے نکسلیوں میں سے ایک سنیتا تھی، جو اے سی ایم بھورم دیو ایریا کمانڈر ٹاڈا دلم میں کام کرتی تھی، جب کہ دوسری خاتون نکسلائٹ سریتا، کھٹیا موچا اے سی ایم میں کبیر کے ساتھ گارڈ کے طور پر کام کرتی تھی۔ صبح سویرے ہونے والے اس تصادم میں کہا جا رہا ہے کہ مزید نکسلائیٹس زخمی ہوئے ہیں۔