میرونا ضلع کے ڈھک پور گاؤں کے رہنےوالے جئے ویر گجر اور دیویندر گجر نے سات سال پہلے بائک پر دودھ فروخت کرنے کا کام شروع کیا تھا۔ لیکن جب مدھیہ پردیش پولیس کی اسپیشل ٹاسک فورس (ا یس ٹی ایف) نے اس بات کو واضح کیا کہ یہ دونوں بھائی اپنی محنت کروڑپتی نہیں بنے ہیں بلکہ سنتھیٹک دودھ فروخت کرکے امیر ہوئے ہیں۔
واضح کردیں کہ ای ٹی وی بھارت نے چمبل میں سنتھیٹک دودھ بنانے کے کالے بازار کے بارے میں بتایا تھا ،جس کے بعد سے انتظامیہ نے چمبل علاقے میں ڈیری کاروباریوں پر کارروائی کرنی شروع کی۔ محض سات سال میں یہ دونوں کروڑ پتی بھائی مِلک چلر پلانٹ، دودھ کرنٹ، تین بنگلے اور مہنگی کاروں کے مالک ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جانچ میں معلوم ہوا ہےکہ یہ دونوں بھائیوں کے علاوہ چمبل میں کچھ ڈیری مالکوں پر سنتھیٹک دودھ کے معاملے میں ایف آئی ار درج کی گئی ہے۔