میاں بیوی کے درمیان رشتوں میں تلخی آ جانے کی وجہ سے طلاق کی نوبت آجاتی ہے، اسی کے مد نظر ریاست مدھیہ پردیش کی دارالحکومت بھوپال میں مساجد کمیٹی نے ایک کمیٹی تشکیل کی ہے، جو ان کے درمیان کاؤنسلنگ کر تلخی کو دور کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
بہت سے ایسے رشتے چھوٹی چھوٹی باتوں کو لیکر بھی بگڑ جاتے ہیں، اور ان تلخیوں سے طلاق تک نوبت آ جاتی ہے۔ ان تلخیوں کو ختم کرنے کے لیے مساجد کمیٹی میاں بیوی کی کاؤنسلنگ کے ذریعے رشتے بچانے کی کوشش کرتی ہے۔
مساجد کمیٹی نے ایک کاؤنسلنگ کے لیے ایک کمیٹی تشکیل کی ہے، جو ان شوہر اور بیوی کو بخوبی سنتے ہیں اور ان کی کاؤنسلنگ کر کوشش کر رہے ہیں کی میاں بیوی کے جھگڑے طلاق تک نہ پہنچے۔