بھوپال میں 1984 کو 2 اور 3 دسمبر کی درمیانی رات ہوئے گیس سانحہ Bhopal Gas Tragedy میں مرنے والوں کو چنگاری ٹرسٹ Chingari Trust کے معذور معصوم بچوں کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں 1984 کو 2 اور 3 دسمبر کی درمیانی رات گیس سانحہ Bhopal Gas Tragedy میں ہزاروں لوگ لقمہ اجل کا شکار ہوگئے تھے اور جو لوگ زندہ رہ گئے وہ آج بھی تکلیف و پریشانی کے ساتھ زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
آج گیس متاثرین کی تنظیم چنگاری ٹرسٹ Chingari Trust کے معصوم بچوں نے گیس حادثہ میں مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا جو خود اس گیس حادثے کا شکار ہوئے اور دوسروں کے سہارے آج اپنی زندگی گزار رہے ہیں، گیس حادثے میں متاثر بچوں کی یہ دوسری اور تیسری نسل ہیں جو لگاتار حکومت سے انصاف کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں۔