شیو پوری: مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع کے درواس تھانہ علاقہ میں ایک قبائلی کی لاش پیڑ سے پھانسی پر لٹکی ہوئی ملنے کے معاملہ میں پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔Tribal Woman Found Hanging From a Tree
پولیس کے ذرائع نے آج بتایا کہ تورن قبائلی (60)کی لاش کل پیر پر لٹکی ملی تھی۔ اس معاملہ میں تورن کے لواحقین نے گاؤں کے ایک شخص بھولو پر زمین کے جھگڑے کے الزام لگائے تھے اور بتایا تھا کہ اس کی لاٹھیوں سے پیٹ کر قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو پیڑ پر لٹکا دیا۔ اس معاملہ کی تفصیلی جانچ شروع کر دی۔ جانچ کی رپورٹ میں آنے کے بعد اس کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔