بھوپال: بھارت جوڑو یاترا میں راہل گاندھی کی ٹی شرٹ کے بارے میں کیے گئے ٹویٹ پر مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر پر جم کر برسے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی کے پاس کہنے کو کچھ نہیں بچا ہے۔ اس لئے ابھی ٹی شرٹ پر آئے ہیں، کل یہ لوگ جوتوں پر آجائیں گے۔BJP Talks about Rahul Gandhi T Shirt بھارتیہ جنتا پارٹی کے لوگ یہ نہیں بتائیں کہ بھارت جوڑو یاترا میں کتنے لوگ ہمارے ساتھ چل رہے ہیں۔ انہوں نے سابق وزیراعلی اوما بھارتی کو بھی یاترا سے جڑنے کی دعوت دی۔ Kamal Nath on BJP
واضح رہے کہ سابق وزیراعلی اوما بھارتی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کانگریس نے بھارت جوڑو یاترا کو شروع کرنے میں تاخیر کردی۔ کانگریس سیل اور محکموں کی جائزہ میٹنگ کے بعد کمل ناتھ نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی کے پاس پولیس، پیسہ اور انتظامیہ ہے۔ 'میں روزانہ سو لوگوں سے ملتا ہوں۔ میں ان کی حالت سنتا ہوں۔ کس طرح لوگ تقرری، ملازمت کے لئے پریشان ہو رہے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں ملازمت اور تقرری کے لئے شرح مقرر کی جاتی ہے اور رعایتی نمبر دے کر بھرتی کی جاتی ہے۔ یہ سب باتیں آج کھل کر سامنے آ رہی ہیں۔'