مدھیہ پردیش کے ضلع رتلام کے ناملی میں خاندان والوں نے تین نوجون کو کھمبے سے باندھ کر پیٹا۔
دراصل ملزم نوجوان ایک لڑکی کو چھ ماہ سے لیکر فرار تھا۔ جس کے چند دنوں بعد لڑکی گھر واپس آ گئی تاہم گزشتہ کچھ روز سے ملزم نوجوان دوبارہ اسی گھر کا چکر لگانے لگا۔
تین نوجوان کو کھمبے سے باندھ کر پٹائی کی گئی جس سے پریشان ہو کر گھر والوں نے ملزم اور اس کے ساتھیوں کو پکڑ کر ایک کھمبے سے باندھ کر پیٹائی کردی اور بعد میں تینوں کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ پٹائی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔