اردو

urdu

ETV Bharat / state

Satna Road Accident ستنا میں سڑک حادثہ، تین افراد کی موت

ضلع ستنا میں پیش آئے سڑک حادثے میں تین لوگوں کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ دو مختلف موٹر سائیکل کے سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا جانے سے پیش آیا۔ Road Accident in Madhya Pradesh

دو موٹر سائیکلیں کھڑے ٹرک سے ٹکرانے سے تین افراد کی موت
دو موٹر سائیکلیں کھڑے ٹرک سے ٹکرانے سے تین افراد کی موت

By

Published : Feb 3, 2023, 12:24 PM IST

ستنا:ریاست مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع کے سول لائن تھانہ علاقے میں دو موٹر سائیکلوں کے ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرا جانے سے تین افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سول لائن تھانے کے مجھگاؤں بھٹہ کے قریب کل رات سڑک پر کھڑے ٹرک سے موٹر سائیکل کی ٹکر میں دو افراد کی موت ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس جیسے ہی موقع پر پہنچی وہ مرنے والوں کو لے کر روانہ ہو گئی۔ اس کے بعد ایک اور موٹر سائیکل کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس میں ایک اور نوجوان کی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ پہلے بائک سوار اودھیش چودھری اور وویک چودھری ستنا سے کھاما کھوجا گاؤں کی طرف جا رہے تھے، اسی دوران وہ سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک میں گھس گئے۔ حادثے میں دونوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ اسی وقت، بائک سوار رام نریش بنکر (عمر 45 سال) اور رام پرکاش کشواہا (عمر 35 سال) جو کوٹھی شہر سے شادی کے کارڈ تقسیم کرنے کے بعد ستنا کی طرف آرہے تھے، بھی اسی کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئے۔ اس واقعہ میں رام نریش کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ زخمی رام پرکاش کو ابتدائی طبی امداد کے بعد جبل پور ریفر کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Barwani Road Accident مدھیہ پردیش میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے تین افراد ہلاک

واضح رہے کہ 27 جنوری کو ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع بڑوانی میں ڈیزل ختم ہونے پر دھکا لگا رہے پک اپ گاڑی کو پیچھے سے ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی، جس سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں چھ افراد زخمی بھی ہوئے۔ جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کندن سنگھ منڈلوئی کے مطابق آگرہ-ممبئی قومی شاہراہ پر ٹھیکری اور سیگوال کے درمیان تقریباً ایک بجے پیش آنے والے اس حادثے میں اپلا گاؤں کے رہنے والے سنیل کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ وہیں وجے باشندہ دنود اور راجیش باشندہ رام پورہ کی ضلع اسپتال میں دوران علاج موت ہوگئی۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details