اردو

urdu

ETV Bharat / state

Encounter in Forest of Balaghat: بالاگھاٹ جنگلات میں مڈبھیڑ میں تین نکسلی ہلاک - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

بالاگھاٹ ضلع کے جنگل میں پولس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم کی خبر ہے۔ اس تصادم میں تین نکسلی مارے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک نکسلی بہت خطرناک تھا۔ پولیس نے اس پر انعام رکھا تھا۔ پولیس یا انتظامیہ نے ابھی تک اس واقعہ کی تصدیق نہیں کی ہے۔ کیونکہ اعلیٰ حکام جنگل میں موقع پر موجود ہیں۔ ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے تین نکسلیوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ Encounter in Forest of Balaghat

Encounter in Forest of Balaghat
Encounter in Forest of Balaghat

By

Published : Jun 20, 2022, 1:13 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ ضلع میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان مڈبھیڑ میں تین انعامی نکسلی ہلاک ہوگئے۔ Encounter in Forest of Balaghat. اعلیٰ حکام نے اس طرح کی جانکاری دی ہے، انہوں نے کہا کہ بالاگھاٹ میں مڈبھیڑ میں انعامی نکسلی سمیت دیگر دو ہلاک کردیے گئے ہیں۔ وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے بتایا کہ ضلع کے بہیلا تھانہ علاقے میں پولیس سے مڈبھیڑ میں تین انعامی نکسلی مارے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہاک فورس نے مڈبھیڑ میں نکسلیوں کے ڈیویژنل کمیٹی کے ممبر اور 15 لاکھ روپے کے انعامی نکسلی ناگیش اور 8-8 لاکھ روپے کے انعامی ایریا کمانڈر نکسلی منوج اوررامے کو ڈھیر کیا ہے۔یہ علاقہ مہاراشٹر کی سرحد سے متصل ہے۔ Three Naxalites Killed in an Encounter in the Forest of Balaghat District

ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ یہ انکاؤنٹر مہاراشٹر اور چھتیس گڑھ سے متصل لوڈھنگی علاقے میں ہوا۔ ڈووارویلی چوکی پر تعینات ہاک فورس کو معلوم ہوا کہ جنگل میں نکسلیوں کی نقل و حرکت جاری ہے۔ اس کے بعد پولیس ٹیم نے اپنی کارروائی کی۔ تلاشی مہم کے دوران تین مسلح نکسلائٹس جنگل میں پائے گئے۔ فورس کو دیکھ کر نکسلیوں نے تیزی سے فائرنگ شروع کر دی۔ اس کے بعد پولیس نے بھی فائرنگ کی۔ اس طرح انکاؤنٹر میں تینوں نکسلائٹس مارے گئے۔ پولیس فی الحال جنگل کے باقی علاقوں میں تلاشی مہم چلا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details