اردو

urdu

ETV Bharat / state

غیر قانونی پٹاخہ بنا نے کے دوران دھماہ، تین ہلاک - مدھیہ پردیش خبریں

مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار کے چنور تھانہ علاقہ میں غیر قانونی طریقے سے پٹاخہ بناتے وقت ہوئے دھماکے میں تین افراد کی موت ہو گئی اور پانچ دیگر شدید جھلس گئے، جنہیں جیا روگیہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

پٹاخہ بنا تے ہوئے دھماکے سے تین کی موت

By

Published : Oct 25, 2019, 3:23 PM IST

مدھیہ پردیش کے ضلع گوالیار کے چنور تھانہ علاقہ کے نونكي سرائے گاؤں کے ایک مکان میں گزشتہ رات غیر قانونی طریقے سے پٹاخے بنائے جا رہے تھے۔ اسی درمیان بارود میں لگی آگ نے پاس رکھے سلنڈر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے ایک زوردار دھماکے میں مکان کی چھت گر گئی اور پٹاخے بنا رہے گھر کے تمام اراکین دب گئے۔
حادثے میں نبی خان، اس کی بیٹی رضیہ اور ایک رشتہ دار ابرين کی ن موقع پر ہی موت ہو گئی ہے ۔ وہیں اس واقعہ میں گھر کے پانچ دیگر اراکین زخمی ہو گئے، جنہیں گوالیار میں واقع جياروگیہ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details