اردو

urdu

ETV Bharat / state

دیوار کے نیچے دبنے سے تین بچوں کی موت، ایک زخمی - etv bharat news

مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع کی تحصیل گاڈروارہ کے پلوہابڑا تھانہ علاقہ کے دھوکھیڑاگاؤں میں ٹریکٹر کی ٹکر سے ایک مکان کی کچی دیوار گرگئی،جس کے نیچے دبنے سے تین بچوں کی موت اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

دیوار کے نیچے دبنے سے تین بچوں کی موت، ایک زخمی
دیوار کے نیچے دبنے سے تین بچوں کی موت، ایک زخمی

By

Published : Nov 23, 2020, 7:55 PM IST

پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ کل شام دھوکھیڑا گاوں واقع سونو پٹیل کے گھر کے قریب گاوں کے بچے کھیل رہے تھے۔ اسی دوران وہاں سے آرہا ایک ٹریکٹر سونو کے گھر کی کچی دیوار سے ٹکرا گیا اور دیوار گر گئی۔

دیوار کے ملبے تلے دبنے سے پرشانت دھانک (12)، سورج دھانک (12)، کرن دھانک (9) اور انوج مہرہ (7) زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے گاڈروارہ اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے پرشانت اور سورج کو مردہ قرار دے دیا۔

انوج کا علاج گاڈروارہ کے اسپتال میں چل رہا ہے۔ شدید زخمی کرن کو بہتر علاج کے لئے نرسنگھ پورمنتقل کیا گیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ جاں بحق بچوں کا پوسٹ مارٹم گاڈروارہ میں کیا جارہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ ٹریکٹر ملّو دھانک کا ہے۔

اس حادثے کی اطلاع پر گاڈروارہ ایم ایل اے سنیتا پٹیل اسپتال پہنچیں اور مرنے والے بچوں کے اہل خانہ سے مل کر تعزیت کا اظہارکیا۔ انہوں نے گرامینوں کو حکومت کی جانب سے مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details