اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 3972 ہوگئی

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کورونا وائرس کے 50 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 3972 تک پہنچ گئی ہے اور 69 سالہ متاثرہ خاتون کی ہلاکت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 164 ہوگئی ہے جبکہ 2673 متاثرین صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں۔

اندور میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 3972 ، 164 ہلاکتوں
اندور میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 3972 ، 164 ہلاکتوں

By

Published : Jun 12, 2020, 2:46 PM IST

چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (سی ایم ایچ او) ڈاکٹر ایم پی شرما نے گزشتہ رات ہیلتھ بلیٹن میں بتایا کہ 'جانچے گئے مجموعی 1982 نمونوں میں سے 50 نمونے مثبت پائے گئے اور کل ہی 3110 نئے نمونے جانچ کے لئے موصول ہوئے ہیں۔'

ڈاکٹر شرما نے بتایا کہ 'اب تک مجموعی 55633 رپورٹیں موصول ہوچکی ہیں جن میں سے 3972 نمونے مثبت پائے گئے ہیں۔'

ادھر راحت کی خبر یہ ہے کہ گذشتہ روز 55 متاثرہ مریضوں کے اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد اب تک مجموعی 2673 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ اس کے بعد اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 1135 بتائی جارہی ہے۔

دوسری جانب قرنطینہ مراکز سے مجموعی 64 مشتبہ افراد کو صحت مند پائے جانے کے بعد مجموعی 4109 مشتبہ افراد کو قرنطینہ مراکز سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش میں سب سے زائد کورونا سے متاثرہ افراد ضلع اندور میں پائے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details