اردو

urdu

ETV Bharat / state

'خواتین کی ’ہیلپ‘ بھی جملہ تھا' - خواتین کی ’ ہیلپ ‘ بھی جملہ تھا: دگوجے

مدھیہ پردیش کی بھوپال پارلیمانی سیٹ سے کانگریس امیدوار دگ وجے سنگھ نے مرکز کی نریندر مودی حکومت کی نکتہ چینی کی اور آج سوال کیا کہ خواتین کی ’ہیلپ‘ بھی کیا مودی حکومت کا جملہ تھا۔

خواتین کی ’ ہیلپ ‘ بھی جملہ تھا: دگوجے

By

Published : May 7, 2019, 3:22 PM IST

سنگھ نے ٹوئٹر پر اپنے سوالوں کے سلسلے میں مرکز اور مدھیہ پردیش کی سابق حکومت سے خواتین کے تحفظ کے متعلق سوال کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق 2016 میں ہرروز اوسطا 107 خواتین آبروریزی کا شکار ہوئیں۔کانگریس حکومت نے نربھیا فنڈ بنایا اور اس میں تین ہزار 600 کروڑ روپے جمع تھے، مگر حکومت نے دسمبر 2018 تک صرف ایک ہزار 513 کروڑ روپے ہی خرچ کئے۔ اتنے حساس معاملے پر بھی لاپرواہی کیوں برتی گئی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دور اقتدار میں 17 ریاستوں میں جنسی تناسب میں 10 سے زائد پوائنٹس کی کمی آئی ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانے کے دعوے کی یہ انتخابات پول کھولتا ہے۔ معاشرے میں’ پیترانا‘ سوچ کو جو اس حکومت نے فروغ دیا ہے، اس کا براہ راست اثر خواتین پر ہوا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details