اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: سپریم کورٹ نے کل شام پانچ بجے تک فلورٹسٹ کا حکم دیا - مدھیہ پردیش میں سیاسی بحران

مدھیہ پردیش میں سیاسی بحران کے درمیان سپریم کورٹ نے ایک بڑا فیصلہ سنایا ہے۔ سپریم کورٹ نے مدھیہ پردیش کی کمل ناتھ حکومت کو کل شام پانچ بجے تک فلور ٹسٹ کروانے کے حکم دیے ہیں۔

سپریم کورٹ
سپریم کورٹ

By

Published : Mar 19, 2020, 7:50 PM IST

مدھیہ پردیش میں سیاسی رساکشی کے درمیان سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کل فلور ٹسٹ کروانے حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ نے کانگریس حکومت کو کل شام پانچ بجے تک فلور ٹست کروانے کے حکم دیے ہیں۔

سپریم کورٹ نے کہاکہ، کل مدھیہ پردیش اسمبلی کا اجلاس پھر سے بلایا جائے۔ اس کے ساتھ ہی کورٹ نے فلور ٹسٹ کرنے کے پورے عمل کی ویڈیو ریکارڈنگ کروانے کے بھی حکم جاری کیے ہیں۔

سپریم کورٹ نے باغی اراکین اسمبلی کی سکیورٹی کو لیکر اہم فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے کہا کہ، کانگریس کے 16 باغی اراکین اسمبلی پر اسمبلی میں آنے کا کوئی دباؤ نہیں ہوگا۔

کرناٹک اور مدھیہ پردیش کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس اراکین اسمبلی کی سکیورٹی یقینی بنائیں گے۔

سپریم کورٹ نے اسمبلی کی کارروائی لائیو دکھائے جانے کے بھی احکام جاری کیے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ، سبھی افسران یہ یقینی بنائیں کہ کسی بھی طرح کے حکم کے خلاف ورزی نہیں ہو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details