نئی دہلی:اسپیشل جج وکاس دھول نے سپلیمنٹری چارج شیٹ کا نوٹس لیتے ہوئے پوری کو 18 جنوری کو عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت دی۔Summon Issue Against Madhya Pradesh Ex Cm Kamal Nath Nephew
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر (ایس پی پی) نے کہا کہ بادی النظر میں اس کیس میں پوری پر مقدمہ چلانے کے لیے وافر ثبوت موجود ہیں۔ پوری اگسٹا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر گھوٹالے سے متعلق ایک کیس میں بھی ملزم ہے اور ضمانت پر باہر ہے۔
ای ڈی نے چارج شیٹ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ راشٹریہ جنتا دل کے راجیہ سبھا ایم پی امریندر دھاری سنگھ اور انڈین فارمرز فرٹیلائزر کوآپریٹو لمیٹڈ (افکو) کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او، یو ایس اوستھی بھی کھاد گھوٹالے میں ملوث ہیں، جواوستھی کے این آر آئی بیٹوں اور انڈین پوٹاش لمیٹڈ لمیٹڈ (آئی پی ایل) کے منیجنگ ڈائریکٹر پی ایس گہلاوت اور بیرون ملک مقیم دیگر سپلائرز کو سال 2007 سے 2014 کے دوران مبینہ طور پر ادا کئے گئے 685 کروڑ روپے سے زیادہ کے غیر قانونی کمیشن سے متعلق ہیں۔