اردو

urdu

ETV Bharat / state

اسٹرانگ روم کی حفاظت کے لیے سکیورٹی سخت - کانگریس

بھوپال میں اسٹرانگ روم کی حفاظت میں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور ساتھ ہی بی جے پی اور کانگریس کارکنان بھی ای وی ایم کی حفاظت کے لیے مستعدی سے جمے ہوئے ہیں۔

اسٹرانگ روم کی حفاظت کے لیے سکیورٹی سخت

By

Published : May 20, 2019, 8:17 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پورے ملک کے ساتھ 23 مئی کو الیکشن کے نتائج آنا ہے - جس کے لیے بھوپال کی جیل میں اسٹرانگ روم بنایا گیا ہے اور یہاں پولیس اہلکار 24 گھنٹے پہرے داری کر رہے ہیں ساتھ ہی اسٹرانگ روم کے پاس بی جے پی اور کانگریس کے کارکنان نے بھی اپنا ڈیرہ ڈال رکھا ہے جو 24 گھنٹے یہیں پر موجود ہیں۔

متعلقہ ویڈیو

ای ٹی وی بھارت نے کانگریس کارکن سے بات کی تو انہوں نے بتایا ضلع کانگریس اور مدھیہ پردیش کانگریس کے حکم پر ہمیں آٹھ آٹھ گھنٹے کی شفٹ بناکر ڈیوٹی کرنے کو کہا گیا ہے کہ کسی بھی طرح سے کوئی غیر عناصر یا کوئی ایسا شخص جو شک کے دائرے میں آتا ہوں اس سے اچھی طرح سے پوچھ گچھ کرلیں اور مطمئن ہونے کے بعد ہی اسے اسٹرانگ روم میں جانے کی اجازت دی جائے-

انہوں نے کہا کہ ایک شفٹ میں چالیس سے پچاس پارٹی کارکنان موجود ہوتے ہیں جس میں تیس لوگ باہر ڈیوٹی کرتے ہیں اور بیس لوگ اندر ایل ای ڈی پر پینی نظر رکھے ہوئے ہیں-

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب پارٹی کی گائیڈ لائن کے مطابق کام کیا جا رہا ہے وہی بی جے پی کے کارکنان بھی کانگریس کے کارکنان کی ساتھ اسٹرانگ روم پر اپنی ڈیوٹی کو انجام دے رہے ہیں اور یہ دیکھا جا رہا ہے کہ یہاں پر ای وی ایم مشین سے کوئی چھیڑ چھاڑ تو نہیں کی جارہی ہے-

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے اسٹرانگ روم کی حفاظت کے لیے خاص انتظامات کیے گئے ہیں -جس میں پولیس کے ذریعے تین لیئر میں حفاظتی انتظامات پر تعینات کیے گئے ہیں اگر اسٹرانگ روم میں کسی کو جانا ہے تو اس کی تین جگہ جانچ کی جاتی ہے۔ جیل کی چاروں طرف سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں اور پارٹی کارکنان کے لیے ایک روم میں دو ایل ای ڈی لگائی گئی ہے جس میں کارکنان اندر رکھیں ای وی ایم کو صاف طور سے دیکھ سکتے ہیں-

ABOUT THE AUTHOR

...view details