اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور سے مغربی بنگال کے لیے خصوصی ٹرین روانہ - خصوصی ٹرین روانہ

ای ٹی وی بھارت پر خبر نشر ہونے کے بعد مدھیہ پردیش حکومت حرکت میں آئی اور پھنسے مزدوروں کو ان کے مقام تک پہنچانے کے لیے اندور سے مغربی بنگال کے لیے خصوصی ٹرین روانہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

special train leaves Indore for west bengal
اندور سے مغربی بنگال کے لیے خصوصی ٹرین روانہ

By

Published : Jun 3, 2020, 9:45 AM IST

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں کولکتا کے مہاجر مزدوروں کے لیے حکومت نے خصوصی ٹرین اندور سے روانہ کی ہے۔

ویڈیو
  • علم، ملازمت اور معاشی سرگرمیاں:

صوبہ کا تجارتی دارالحکومت کہے جانے والا شہر اب کورونا وائرس کا مرکز بن گیا ہے۔ یہاں ملک بھر سے عوام علم حاصل کرنے، ملازمت کرنے اور دیگر معاشی سرگرمیاں کے لیے آتے ہیں مگر مرکزی حکومت کی جانب سے راتوں رات لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد جو جہاں تھا وہیں پھنس کر رہ گیا۔

كولكتا کے کاریگر، مزدور اور طلبا اندور میں اپنا مستقبل سنوارنے کے لیے آئے تھے وہ اول تو لاگ ڈاؤن کھلنے کا انتظار کرتے رہے جب ان کے صبر کا پیمانہ ٹوٹ گیا تو اپنے طریقے سے وہ اپنے آبائی وطن کے لیے لوٹنے لگے کچھ کے لئے یہ آسان تھا مگر کچھ کے لیے بڑا ہی مشکل۔

  • کولکتا کے لئے روانہ:

مدھیہ پردیش کی حکومت نے فوری کاروائی کرتے ہوئے صوبے سے تین ٹرین مغربی بنگال کے لئے روانہ کرنے کا اعلان کردیا جس میں دو ٹرین ایک اندور سے اور دوسری راتلم سے چلنا تھی مگر راتلم کی ٹرین کو ملتوی کردیا جبکہ اندور کی ٹرین کولکتا کے لئے روانہ کی گئی۔

جس میں اپنے وطن لوٹ رہے شو بهام ڈیپ گپتہ نے کہا کہ 'اندور شہر نمبر ون تو ہے۔ یہاں کے لوگ بھی نمبر ون ہے اور سب سے اچھے ہیں'۔

راجکمار بسواس نے کہا کہ 'ایسے نازک وقت میں ہم لوگوں کو گھر پہنچانے کا جو انتظام کیا وہ قابل تعریف ہے، اندور کے عوام کا جو پیار ہم کو ملا ہے وہ ہم کبھی نہیں بھولیں گے'۔

پبلک ریلیشن ویسٹرن آفیسر جتندر کمار جن نے کہا کہ 'مرکزی حکومت نے محکمے ریلوے ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تیسری ٹرین روانہ کی، جو انٹر اسٹیٹ کولکتا جائے گی'۔

  • جسمانی اور سماجی دوری:

یہ پہلا موقع ہے جب کلکتہ کے لئے اندور سے ٹرین شروع کی گئی۔ اسٹینڈ میں 300 سے چودہ سو لوگوں کو سوشل ڈسپنسنگ کی ہدایت دی گئی ہے۔

ان مسافرین کے لیے سینیٹایز کیا گیا اور چیک اپ بھی کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details