اردو

urdu

ETV Bharat / state

ریوا: بیٹے نے باپ پر کیا چاقو سے حملہ - rewa madhya pradesh crime news

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ریوا میں ایک دردناک واقعہ سامنے آیا ہے جب بیٹے نے ہی باپ پر قاتلانہ حملہ کر دیا۔

جرم
جرم

By

Published : Aug 14, 2020, 7:38 PM IST

مقامی افراد کے مطابق باپ نے بیٹے کو دوستوں کے ساتھ گھومنے سے منع کیا تھا، جس پر بیٹے نے باپ پر چاقو سے حملہ کر دیا۔

فی الحال زخمی باپ کی حالت تشویشناک ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ واقعہ ریوا شہر کے تھانہ سول لائن پولیس اسٹیشن کے تحت اے جی کالج کے قریب پیش آیا۔

جہاں بیٹے نے باپ پر چاقو سے حملہ کر دیا جس کے بعد علاقے میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس نے متاثرہ شخص کو آٹو میں بٹھاکر ایف آئی آر لکھنے کے لئے تھانے میں بھیج دیا۔

زخمی شخص دیر تک تھانے میں تڑپتا رہا،

یہ بھی پڑھیے:بھوپال: کورونا اموات کی آخری رسومات ادا کر رہا ہے بی بی ایم گروپ

اس کے بعد میڈیا کے اہلکار وہاں پہنچے اور اسے سنجے گاندھی ہسپتال پہنچایا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

اس معاملے پر سٹی ایس پی شیویندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ملزم بیٹے کی شناخت کر لی گئی ہے اور جلد ہی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details